: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،29مئی (ایجنسی) چنئی کی رہنے والی ماڈل گانم نائر Gaanam Nair گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہے. ابھی تک گانم کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل پایا ہے. وہ جمعہ کو آفس جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلی تھی، اس کے بعد سے ہی وہ لاپتہ ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق گانم کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اشتہارات فلمیں بناتی ہے، اور ایک سیلون میں مارکیٹنگ مینیجر کے طور پر کام بھی کرتی ہے. گانم نائر کے والد
دہلی میں رہتے ہیں، اور اس کی ماں کا انتقال چند سال پہلے ہو چکا ہے، اس لئے وہ چنئی میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتی ہے. فی الحال گمشدگی کے اس معاملے میں پولیس کے پاس کوئی سراغ نہیں ہے.
جب سے گانم کے لاپتہ ہونے کی خبر ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کو ملی ہے، اس کے بعد سے وہ لوگ اس کی تلاش خبر حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اب یہ مہم نے زور پکڑ لیا ہے. بتایا گیا ہے کہ جس دن سے گانم غائب ہوئی ہے، اسی وقت سے اس کا موبائل فون بھی بند ہے.